بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کا ایران سے 100 میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی کا معاہدہ

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا ایران سے 100 میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا ۔
دونوں ممالک کے مابین یہ معاہدہ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کے دورہ ایران میں طے پایا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر دستخط بھی کردیئے گئے ہیں۔ معاہدے پر دستخط این ٹی ڈی سی اور توانیر نے کئے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفا قی وزیر خرم دستگیر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ایران سے بلوچستان کو 100 میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کے مطابق طے پانے والے معاہدے کے تحت منصوبے کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے گا اور اس کی تکمیل سے بلوچستان کے عوام کو ریلیف ملے گا۔