بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جوہری مذاکرات ایران کیخلاف امریکہ،اسرائیلی مربوط چال تھی،یروشلم پوسٹ

تل ابیب(نیوزڈیسک )اسرائیلی اخبار’’یروشلم پوسٹ‘‘ نے دعویٰ کیاہے کہ اتوار کو طے شدہ امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا دور دراصل ایک مربوط امریکہ اسرائیلی چال کا حصہ تھے جس کا مقصد حملے سے پہلے ایران کودفاع سے غافل کرنا تھا۔یروشلم پوسٹ نے ایک اعلیٰ اہلکارکے حوالے سے کہا کہ اسرائیل کو آنے والے ماہ میں ایران سے میزائلوں پر مبنی حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایک اور اہلکار نے یروشلم پوسٹ کو بتایا کہ اسرائیل کے پاس ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنے کی صلاحیت نہیں ہے ، اس مقصد کے لیے اسےایران کے میزائلوں کے نظام کو نقصان پہنچانا اورسرکردہ لوگوں کومارنے کی ضرورت ہے، جس سے حکومت مخالف ایرانیوں کوحکومت گرانے کے لیے کارروائی کرنے کی ترغیب ملے۔
اخبار کے مطابق کنیسٹ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ایک تیسرے اہلکار کی یہ رائے ہے کہ ایران کرپہنچائے جانے والے دھچکے کو ایک ایسی سفارتی کامیابی میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے جس سے ایران کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو ختم کیا جائے۔
ایران پرحملے کے حوالے سے اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ یہ سب سے اہم اور مشکل مرحلہ تھا، انہیں یقین نہیں ہے کہ اسرائیل امریکہ کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہے یا نہیں۔
اخبارکے مطابق خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کے ارکان کواس حملے سے پہلےآگاہ نہیں کیا گیا تھا۔