تہران:ایرانی پاسداران انقلاب کے نئے سربراہ محمد پاکپورنے کہا ہے کہ اسرائیل کو تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
محمد پاکپور کو اپنے پیشرو حسین سلامی کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد پاسداران انقلاب کا نیا سربراہ بنایا گیا ہے۔
اپنے بیان میں محمدپاکپورنے مزید کہا کہ ایران حملے میں ہلاک ہونے والوں کا ’انتقام‘ لے گا۔ اس میں کہا گیا کہ اسرائیل نے ایران کی ’قومی سلامتی اور علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔‘
اسرائیل کو تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،پاسداران انقلاب کے نئے سربراہ کااعلان








