اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج اور متوقع دھرنا دینے کے اعلان کے حوالے سے وفاقی حکومت نے احتجاج اور دھرنے سے نمٹنے کیلئے انتظامات شروع کردیئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے احتجاج اور دھرنے میں امن و امان کیلئے فنڈز مانگ لئے،وزارت داخلہ نے فنڈز کیلئے دو الگ الگ سمریاں ای سی سی کو بھجوادیں ہیں جبکہ کیمروں کی خریداری کیلئے تقریبا18 کروڑ،امن و امان برقرار رکھنے کیلئے 14 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سرویلینس کیمروں کی خریداری کیلئے3 کروڑ93 لاکھ روپے مانگے گئے ہیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج اوردھرنے کے اعلان کے پیش نظر فنڈز مانگے گئے ہیں۔
وفاقی حکومت نے احتجاج اوردھرنے سے نمٹنے کیلئے انتظامات شروع کردیئے








