اسلام آباد:حکومت پاکستان نے اسرائیل کی جارحیت کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے اور شہریوں کو محدود مدت تک ایران کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہری محدود مدت تک ایران کا سفر نہ کریں









