ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آنجہانی بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کو قت ل کرنے کیلئے ہتھیار پاکستان سے بھارت بھیجے گئے ہیں۔
بھارت پاکستان کے خلاف زہر اُگلنے سے باز نہ آسکا پاکستان اور سکھ برادری کے درمیان موجود دوستانہ تعلقات کو خراب کرنے کیلئے سدھو موسے والا کے ق تل میں بھی پاکستان کا نام جوڑ دیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ ماہ بھارتی پنجاب میں گلوکار سدھو موسے والا کے ق تل کے لیے ہتھیار پاکستان سے بذریعہ ڈرون بھیجے گئے تھے۔
اس حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کا بیان سامنے آیا ہے کہ ’متعلقہ حکام سے اس بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں‘ تاہم یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ بھارت میں ہوئی کسی بھی قسم کی دہشتگردی میں پاکستان کا نام زبردستی جوڑنے کی کوشش کی گئی ہو اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے پاکستان سے متعلق کئی مرتبہ ہرزہ سرائی کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے ق تل کے مبینہ مرکزی شوٹر پریورت عرف فوزی کو ڈرون کے ذریعے پاکستان سے ہتھیاروں کی کھیپ بھیجی گئی۔
بھارتی پولیس کے ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ ’اس کھیپ میں آٹھ دستی بم، ایک انڈر بیرل گرنیڈ لانچر، نو الیکٹرک ڈیٹونیٹرز اور ایک اے کے 47 شامل تھے۔ یہ ہتھیار اس ق تل میں ناکامی پر ہنگامی صورت حال میں استعمال کے لیے رکھے گئے تھے‘۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت اکثر ڈرونز، غباروں اور کبوتر کے ذریعے ایک دوسرے پر سرحد کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں تاہم یہ واضح نہیں کہ اگر یہ ہتھیار بھیجے گئے ہیں تو آیا یہ وزن ایک وقت میں مبینہ طور پر سرحد پار کیا گیا یا مختلف پروازوں میں اسے منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ سدھو موسے والا کے ق تل میں ملوث 6 ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ کئی شارپ شوٹرز کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے جن کے زریعے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔









