بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی رہائشگاہوں پر اینٹی کرپشن کے چھاپے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی رہائش گاہوں پر اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپے مارے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم کی جانب سے عثمان بزدار کی تونسہ اورڈی جی خان کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے گئے۔پولیس کے مطابق چھاپوں کے دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار موجود نہ تھے جب کہ بزدار ہاؤ س پرچھاپوں کے دوران کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔عثمان بزدار نے لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔