کراچی(نیوز ڈیسک )سندھ ہائی کورٹ نے عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کے حوالے سے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کافیصلہ معطل کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا،عامر لیاقت کی فیملی کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی گئی تھی،
درخواست عامر لیاقت کے صاحبزادے اور بیٹی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی،عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کی سربراہی میں 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیاتھا جبکہ سابق رکن اسمبلی کی قبرکشائی23جون کوہونی تھی۔









