کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )امیگریشن کی جانب سے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کی گئی ، کارروائی میں 2غیر ملکی افراد کو پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے پر حراست میں لیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے 2مسافروں کے پاسپورٹ اور مشکوک دستاویزات کے باعث آف لوڈ کیا گیا ہے،حکام کے مطابق بیرون ملک روانہ ہونے والے دونوں مسافروں کی قومی حیثیت مشکوک تھیں،مسافر جاسم بلوچ اور احمد بلوچ پاکستانی پاسپورٹ سے شارجہ جانا چاہتے تھے،جانچ کے دوران نادرا کی فیملی ٹری میں مسافروںکی تفصیلات نہیں ملی۔
مزید تفتیش کے دوران مسافروں نے انکشاف کیا کہ وہ ایرانی شہری ہیں ،ملزمان کے موبائل فون سے ان کے ایران کارڈ کی تصویر او رپاسپورٹ کی تصاویر ملی ہیں ،ملزمان سے قطری سم فون کار ڈکے ساتھ ساتھ ورک ویزا بھی ملا ہے ،ملزمان کوایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔









