بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران نے پھر میزائلوں کی بارش کردی، 5 افراد زخمی، اسرائیل کی تصدیق

ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی۔ ایرانی حملے کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے علاقے بیر شیبہ، دیمونا اور مضافات میں بھاری نقصان ہوا جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی افواج نے ایران سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کی تصدیق کردی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران سے اسرائیل کی جانب داغے گئے میزائلوں کی نشاندہی کی تھی۔

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بیر شیبہ اور دیمونا پر ہونے والے حملوں کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔


ادھر ایرانی میڈیا کے مطابق دیمونا میں اسرائیل کے ایٹمی ری ایکٹر پر میزائل داغے گئے ہیں۔

جنوبی اسرائیل میں ایرانی میزائل گرنے سے متعد دمقامات پر آگ بھڑک اُٹھی ہے۔

اس سے پہلے صہیونی فورسز کی جانب سے آیت اللّٰہ خامنہ ای کے رہائشی علاقے کونشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس گھر کو نشانہ بنایا گیا وہ پاسداران انقلاب کے سینئر افسر کا ہے۔