پاکستان نے نیشنز کپ ہاکی کے سیمی فائنل میں فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کرایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں نیشنز کپ ہاکی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور فرانس کا مقابلہ تھا
فرانس نے پہلے دو ہاف میں 0-2 کی برتری حاصل کی تاہم پاکستان نے تیسرے ہاف میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے لگارتار تین گول مار کر اسکور 2-3 کیا۔
چوتھے اور آخری ہاف میں فرانس نے گول کرکے مقابلہ 3-3 سے برابر کردیا، اسی اسکور پر مقررہ وقت کا اختتام ہوا، جس کے بعد مقابلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر چلا گیا۔
پاکستان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 4 میں سے 3 گول کرکے میچ میں کامیابی حاصل کی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فرانس نے اپنی 5 باریوں میں صرف 2 گول کئے۔









