بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ضمنی انتخابات، پنجاب حکومت کا صوبے بھر میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے باعث خالی  ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخابات  کے دوران حکومت پنجاب نےرینجرز تعینات کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق   رینجرز تعینات کرنے کا مقصد امن و امان بحال رکھنا ہے ۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری  کر رکھا ہے ، پولنگ 17 جولائی کو ہو گی۔