بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

‘ اسحٰق ڈار نے پاکستان کو5 سال میں 33 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ‘

اسلام آباد(ممتاز نیوز )سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کو5 سال میں 33 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا، ن لیگ کی وجہ سے پاکستان آئی ایم ایف گیا،2018میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ ملا،ن لیگ کے ایک اقدام نے پاکستان کوآئی ایم ایف کے پاس جانےپرمجبورکیا،عمران خان ولی عہد سے پیسے مانگنے کی بات نہیں کرپارہے تھے ،

میں نے ولی عہد سے کہاکہ جناب ہمیں یہ چاہیے ،ہمیں 29ارب ڈالرز کے لیے آئی ایم ایف کےپاس جاناپڑا،بدھ کوپاکستان میں رجیم چینج کی مبینہ سازش کے حوالے سے منعقدہ سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ کاکہناتھاکہ عمران خان نے ریاست مدینہ کی طرز پرسوشل ویلفیئرکو متعارف کرایا،کامیاب جوان ،کامیاب پاکستان ،احساس پروگرام کے ذریعے ریلیف دیا،

دنیانے پاکستان کی پالیسیوں کی تعریف کی،انہوں نے کہاکہ 5سال میں ہم ایک کروڑ نوکریاں عمران خان کے وعدے کے مطابق پیداکرلیتے،وزیراعظم اورمیں نے لوگوں کوجاکرکہاسیاسی عدم استحکام آیاتومعاشی عدم استحکام آئے گا،انہوں نے کہاکہ جب ہم تھے توڈالر182پرتھااب 211روپے پرہے۔عمران خان نے کورونامیںمعاملات کوبہت اچھے طریقے سے ہینڈ ل کیا