بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سلامتی کمیٹی اجلاس بارے استفسار، خواجہ آصف کی  کانوں کو ہاتھ لگا کرمعذرت

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد جب روانہ ہوئے تو صحافیوں نے اجلاس سے متعلق ان سے استفسار کیا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق صحافیوں کے استفسار پر وزیر دفاع نے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے بات کرنے سے معذرت کرلی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوا، اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر بھی غور کیا گیا، اجلاس میں اسرائیل ایران جنگ کے خطے پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔