بھارت میں مودی سرکار کی تعلیم دشمنی سامنے آگئی ، کئی ریاستوں میں اسکول بند کردیے گئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مودی سرکار نے تعلیم دشمنی کرتے ہوئے غریب بچوں کا مستقبل تاریک کر دیا، مودی سرکار بیشتر اسکول بند کر کے غریب بھارتی بچوں کے خواب چھینے لگے۔
اتر پردیش میں اسکولز بی جے پی حکومت کے نشانے پر ہیں جب کہ 5 ہزار سے زائد سرکاری اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
بی جے پی سرکار پانچ ہزار سے زائد سکول بند کرنے جارہی،
بھارتی ٹی وی کے مطابق بی جے پی نے بڑی تعداد میں آٹھویں جماعت تک کے سرکاری سکولوں بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ تعلیم بہتر بنانے کے لیے ہے مگر اسکی حقیقت کچھ اور ہے۔
تعلیم کے محافظوں نے اس اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہوئے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا، اپوزیشن لیڈران نے کہا کہ تعلیم کا حق ہر بچے کو حاصل ہے اور یہ حق ان سے کوئی نہیں چھین سکتا۔
اپوزیشن لیڈران نے کہا کہ بی جے پی جماعت بچوں کے مستقبل سے کھیل رہی ہے، انہیں تعلیم سے محروم کیا جا رہا ہے، اپوزیشن جماعتوں اور تعلیمی اداروں نے بی جے پی کو فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
مودی سرکار کی تعلیم دشمنی ، کئی ریاستوں میں سکول بند








