بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب: شہزادہ فیصل بن خالد انتقال کرگئے

ریاض: سعودی عرب کے شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود بن محمد السعود بن فیصل آل سعود انتقال کرگئے  ۔
ان کے  انتقال کی خبر سعودی عرب کے ایوان شاہی کی جانب سے جاری کی گئی ۔
متوفی کی  نمازِ جنازہ  پیر 27 ذوالحجہ 1446 ہجری کو نماز عصر کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں اہل خانہ، شاہی خاندان کی نمایاں شخصیات، معززین اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم پر رحم فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور انہیں اپنی وسیع جنتوں میں جگہ عطا فرمائے۔ بے شک ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
شہزادہ فیصل کے انتقال پر سعودی عوام میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے اور اعلیٰ حکومتی و شاہی شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔