بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے  بُری مثال قائم ہوئی ،چینی وزیرخارجہ

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں نے دنیا کو غلط پیغام دیا ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے بیجنگ میں سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر سے ملاقات میں کہا کہ مستقبل کے ممکنہ خطرات پر ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں نے دنیا کو غلط پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے ایک بُری مثال قائم ہوئی۔

وانگ ای نے مزید کہا کہ تنازع کے فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں اور بات چیت اور مذاکرات پر واپس آنا چاہئے۔