پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس اور بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر ایشان کشن کی وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پاکستانی کرکٹر محمد عباس اور بھارتی کرکٹر ایشان کشن ان دنوں انگلینڈ کی کاؤنٹی ناٹنگھم شائر میں شامل ہیں۔
🎥 The perfect start!#NOTvYOR https://t.co/bReiSrPNDj pic.twitter.com/n8jJSZRuao
— Notts Outlaws (@TrentBridge) June 23, 2025
کھیل کے دوسرے روز محمد عباس نے ایڈم لیتھ کو پہلی اننگز کی پہلی گیند پر صفر پر آؤٹ کردیا، عباس کی گیند پر ایڈم کا کیچ بھارتی کرکٹر ایشان کشن نے لیا۔
آؤٹ کرنے کے بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے ہاتھ ملایا اور ایک دوسرے کو گلےبھی لگایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے دوران اس جوڑی کی انگلینڈ کی کاؤنٹی ناٹنگھم شائر میں شمولیت کو دلچسپ قرار دیا جا رہا ہے جب کہ ایشان کشن اس میچ کے ذریعے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔









