اسلام آباد(ممتاز رپورٹ )اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین نے کہا ہے کہ جنوری2021کے بعد سے پناہ کے متلاشی اڑھائی لاکھ سے زائد افغان پاکستان پہنچے ہیں ۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے پاکستان کےلئے ترجمان قیصر خان آفریدی کے مطابق افغانستان میں طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد پاکستان کو افغانستان سے پناہ متلاشیوں کی مزید آمد کا سامنا ہے ،ہم پناہ کے ان متلاشیوں کی رجسٹریشن اور دستاویزات کی تیاری کے بارے میں پیشرفت کےلئے حکومت پاکستان کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خود معاشی مسائل کا سامنا ہے ،ہم نے بین الاقوامی امدادی اداروں اور ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افغانیوں کی مدد کریں تا کہ ان کے مسائل ان کے ملک میں ہی حل ہو جائیں ۔
معاشی مشکلات کا شکار پاکستان کےلئے نیا چیلنج ،مزیداڑھائی لاکھ افغانوں کی آمد








