بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چینی صدر جاپانی جارحیت اور فاشزم کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے

چینی صدر جاپانی جارحیت اور فاشزم کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے

بیجنگ :ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین، شی جن پھنگ 3 ستمبر کی صبح، جاپانی جارحیت اور فاشزم کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گےاور ایک اہم خطاب کریں گے۔3 ستمبر کو بیجنگ کے تیان آن من اسکوائر پر ایک عظیم الشان فوجی پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔ شی جن پھنگ فوجی پریڈ کا معائنہ کریں گے ۔