راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں اٹلی کے چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل جیسپی کیووڈراگان نے ملاقات کی جس میں سلامتی اور دفاعی کاص طور پر دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان امن ، دفاع اور سلامتی سے متعلق تمام اہم معاملات پر یکساں موقف پر مبنی خوشگوار تعلقات قائم ہیں ۔ جنرل ندیم رضا نے کہا کہ دفاعی تعاون سمیت کثیر الجہتی شعبوں میں موجودہ تعلقات کو وسعت دینے کی وسیع تر گنجائش موجود ہے ۔ اٹلی کے چیف آف ڈیفنس سٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ اس سے پہلے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کواٹرز آمد پر اطالوی چیفس آف ڈیفنس سٹاف کو افواج پاکستان کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
جنرل ندیم رضا سے اطالوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات








