بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دولت مشترکہ کا 26 واں سربراہی اجلاس ،حناربانی کھرپاکستان کی نمائندگی کریں گی

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )دولت مشترکہ کا 26 واں دوروزہ سربراہی اجلاس 24 جون کو روانڈا میں شروع ہوگا، وزیر مملکت برائے خارمہ امور حنا ربانی کھر پاکستان کی نمائندگی کریں گی ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے دولت مشترکہ اجلاس کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیر مملکت امور خارجہ سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گی اور اجلاس میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت امور خارجہ 23 جون کو دولت مشترکہ وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ہوں گی، وزیر مملکت کی اجلاس کے دوران کئی عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
عاصم افتخار نے کہا کہ دولت مشترکہ اجلاس میں رکن ممالک مسائل، ٹیکنالوجی اور متعدد عالمی چیلنجز پر گفتگو کریں گے، اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی،کورونا کے بعد بحالی اورمعاشی بحرانوں پر بات چیت کی جائے گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اجلاس میں بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ اصلاحات پر کگالی اعلامیہ کی منظوری متوقع ہے۔