facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گلگت بلتستان: برفباری میں پھنسے سیاحوں کو نکال لیا گیا

گلگت بلتستان  میں برفباری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

ضلع دیامرگیٹی داس میں برفباری کے باعث پھنس جانے والے سیاحوں کو نکالنے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سیکڑوں سیاحوں کی گاڑیوں کو قافلے کی صورت میں روانہ کیا گیا جب کہ بابوسر سے گیٹی داس تک شاہراہ کے بیشتر حصے سے برف ہٹا دی گئی ہے۔

دوسری جانب  بابوسر روڈ پر برف ہٹانے کا کام جاری ہے جس کے بعد گاڑیوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔