اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی والدہ اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دادی محترمہ کے انتقال پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تبارک و تعالی سے دعا کہ مرحومہ کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے سے برداشت کرنے کی عطا فرمائے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی ،قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صادق سنجرانی کا آصف علی زرداری کی والدہ اور بلاول بھٹو زرداری کی دادی محترمہ کے انتقال پر دُکھ اور افسوس کا اظہار








