پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کی ایک انسٹاگرام اسٹوری نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی، جس کے بعد ان کے فیشن ڈیزائنر شوہر زین احمد سے علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔آئمہ بیگ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر کے ساتھ اسٹوری شیئر کی، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
گلوکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اسٹیٹس میں خود کو ’سنگل‘ لکھا، جبکہ تصویر میں وہ سیاہ رنگ کا لباس پہنے نظر آئیں۔آئمہ بیگ کی اس اسٹوری کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے اور فیشن ڈیزائنر زین احمد کے درمیان علیحدگی اور طلاق سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
تاہم، آئمہ بیگ یا زین احمد کی جانب سے اب تک ان افواہوں کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے کینیڈا میں مقیم فیشن ڈیزائنر زین احمد سے اگست 2025 میں شادی کی تھی۔
شادی کے چند ماہ بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات سے متعلق خبریں بھی سامنے آئی تھیں، تاہم موجودہ صورتحال کے حوالے سے دونوں کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔آئمہ بیگ کی تازہ انسٹاگرام اسٹوری کے بعد مداحوں کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، جبکہ سوشل میڈیا صارفین ان کی جانب سے کسی وضاحت کے منتظر ہیں۔









