بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیاحوں کیلئے اچھی خبر،پنجاب حکومت کا مری میں ہوٹلوں ، گھروں کے کرائے منظم کرنے کا فیصلہ 

 لاہور(ممتازرپورٹ)پنجاب حکومت نے ملک کے اہم ساحتی مقام مری میں درجہ بندی کے مطابق ہوٹلوں اور گھروں کے کرائے منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سیاحوں سے زائد کرایوں کے وصولی کے دیرینہ مسئلے کو حل کیا جا سکے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت ’دلکش مری‘ پراجیکٹ کے حوالے سے ہونے والے ایک خصوصی اجلاس میں کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے مری میں تمام گھروں اور ہوٹلوں کے کرائے منظم کیے جائیں تاکہ کوئی ہوٹل یا مکان مالک کرائے داروں سے زیادہ کرایہ وصول نہ کر سکے۔ انہوں نے میٹنگ میں ٹورازم پولیس کو ہنگامی صورتحال میں کام کرنے کی تربیت دینے کے لیے مختلف پروگرامز شروع کرنے کا بھی حکم دیا۔ اس کے علاوہ متعلقہ حکام کو مری میں نئے کمیونیکیشن سسٹم کی فوری تنصیب کی بھی ہدایت کی۔