بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدرآصف علی زرداری سے متعلق بڑادعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد: صدرآصف علی زرداری سے متعلق بڑادعویٰ سامنے آگیا۔ سینئرصحافی اعزازسیدکاکہناہے کہ صرف مائنس عمران خان ہی نہیں ہورہا آگے اوربھی بہت کچھ ہے ،صدرآصف علی زرداری کو بھی عہدے سے ہٹایاجاسکتاہے بلکہ اس سلسلے میں ابتدائی کام شروع ہوگیاہے۔
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیاکہ  پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے عسکری قیادت کو خط لکھ کر شہداء کے ورثاء کےلئےتین ہزار کنال اراضی دینے کی پیشکش کردی۔ ان کاکہناہے کہ وزیرداخلہ محسن نقوی اور ایک اعلیٰ افسر چاہتے ہیں کہ ملک ریاض سے معاملات ٹھیک ہو جائیں اور کچھ ایسے اشارےملے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ معاملات آگے بڑھے ہیں ۔