اسلام آباد (ممتا زنیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ میں بہادری سے مقابلہ کیا اور اپنا لوہا منوایا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اب اپنی عوام کو مطمئن کرنے کے لیے بیانات کا سہارا لے رہا ہے اور یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ پاکستان تنہا نہیں تھا، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کو دنیا بھر کی حمایت حاصل تھی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ میدان میں صرف اسرائیل کھڑا تھا، جو اس کی سفارتی تنہائی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کے مطابق، بھارت کی جانب سے دیے جانے والے حالیہ بیانات دراصل اس کی سفارتی محاذ پر شکست کا اعتراف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں تاریخی شکست ہوئی ہے اور اب ان کا بیانیہ خود ان کی سرزمین میں دفن ہو چکا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی عسکری اور سفارتی کامیابیاں دشمن کے عزائم کے سامنے ایک مضبوط دیوار ثابت ہوئی ہیں۔
اسرائیل کے سوا کوئی بھارت کے ساتھ نہ کھڑا ہوا، یہ اس کی اصل ہار ہے،خواجہ آصف
