بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چائے کم پینے کا مشورہ دینے والے احسن اقبال چائے ریسرچ سینٹر پہنچ گئے

مانسہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر احسن اقبال نے مانسہرہ میں ٹی ریسرچ سینٹر شنکیاری کا دورہ کیا ہے۔
مانسہرہ میں ٹی ریسرچ سینٹر کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 2018 تک پاکستان زراعت میں ایک خود کفیل ملک تھا لیکن اب زرعی ملک ہونے کے باوجود اشیا باہر سے منگوانی پڑ رہی ہیں، آج گندم اور خوردنی تیل باہر سے امپورٹ کرنا پڑ رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ خوردنی تیل کیلئے اگلے ہفتے ایک ہنگامی اجلاس بلا رکھا ہے، ہنگامی پلان بنا کر پاکستان کو خوردنی تیل میں خود کفیل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مانسہرہ میں ڈیڑھ لاکھ ایکڑ رقبے پر چائے کی کاشت کیلئے بھی ماسٹر پلان بنا ہے ہیں۔