فٹ بال کلب ریئل میڈرڈ اپنے فرانسیسی اسٹار کیلین امباپے کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں تنہا چھوڑ گئی، جس کے بعد فٹ بالر نے اس کلب کے اس رویے کو نامناسب قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹیم کے کھلاڑی امریکہ میں منعقد ہونے والے کلب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں بروز ہفتہ بوروسیا ڈورٹمنڈ کو شکست دینے کے بعد ائیرپورٹ کی جانب روانہ ہوگئے۔
ہسپانوی اخبار مارکا کے کیمروں نے ریئل میڈرڈ کی اس بس کی ویڈیو بنائی جو امباپے کے بغیر ویسٹ پام بیچ، میامی جانے کے لیے ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی۔ اخبار نے دعویٰ کیا کہ مباپے کو ڈوپنگ ٹیسٹ کی وجہ سے میدان میں تنہا رہنے پر مجبور کیا گیا تھا۔
اخبار کے مطابق مباپے جو حال ہی میں معدے اور آنتوں کی حالت سے صحت یاب ہوئے تھے، زیادہ درجہ حرارت کے باعث پانی کی کمی کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے انہیں اپنا نمونہ جمع کرانے کے لیے ایک گھنٹے سے زائد انتظار کرنا پڑا۔
اخبار میں مزید کہا گیا کہ فٹ بال کلب ریئل میڈرڈ کی بس کے ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے کے 58 منٹ بعد مباپے اسٹیڈیم سے نکل گئے۔
رپورٹ کے مطابق وہ ہوائی اڈے پر بقیہ وفد میں شامل ہونے کے لیے کلب کے ایک اہلکار اور پانچ پولیس کاروں کے ساتھ کالے رنگ کی کار میں سوار ہوا۔
کائیلین امباپے نے جووینٹس کے خلاف راؤنڈ آف 16 میچز اور ڈورٹمنڈ کے خلاف کوارٹر فائنل میچوں میں متبادل کے طور پر آنے سے قبل ٹورنامنٹ میں ریال میڈرڈ کے پہلے تین میچز نہیں کھیلے تھے۔









