بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشیا کپ ٹورنامنٹ :  پاکستان نے ہاکی ٹیم بھارت میں نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان نے ہاکی ٹیم بھارت میں ایشیا کپ ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا  ۔
حکومتی ذرائع کاکہناہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو ملکی سیاستوں سے بالا تر رکھا ہے جبکہ بھارت نےکھیلوں کو سیاست کی نذر کیا اور متنازعہ بنایا ہے، بھارتی میڈیا پاکستان کیخلاف زہر اگل رہا ہے، انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں، موجودہ صورتحال،کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جاسکتا۔