سلمان علی آغا نے پی سی بی کے جاری کردہ ایک دلچسپ انٹرویو میں بتایا کہ پاکستانی کرکٹرز ایک دوسرے کو کس کس مزاحیہ نام سے پکارتے ہیں۔
سلمان نے کہا کہ صائم ایوب کو “نولک شاٹ” کہا جاتا ہے، جبکہ سعود شکیل کا نک نیم “چوڑا” ہے کیونکہ اس کا ایٹی ٹیوڈ بہت منفرد اور نیکسٹ لیول ہے۔ بابر اعظم نے سعود کا نام “چھوٹا ڈان” رکھا تھا۔
فخر زمان کو کرکٹرز “فوجی” کہہ کر پکارتے ہیں، جبکہ شاداب خان کا مزاحیہ نام “شیدی” ہے اور بابر اعظم کو سب “بوبی” کہتے ہیں۔ محمد نواز کا ایک الگ ہی انداز ہے، وہ سلمان علی آغا کو “سولمن” کہہ کر بلاتے ہیں۔
سلمان علی آغا نے یہ بھی بتایا کہ اگر آخری اوور میں چھ رنز درکار ہوں، تو وہ حسن نواز کو بیٹنگ کے لیے بھیجیں گے، کیونکہ اس نے پی ایس ایل میں ایسا کرکے دکھایا تھا۔









