کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے دس فیصد سپر ٹیکس کا اعلان ہوتے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش کرگئی، جس کے بعد کاروبار معطل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رحجان ریکارڈ کیا گیا ، وزیراعظم شہبازشریف کے بڑی صنتعوں پر سپر ٹیکس کے اعلان کے بعد ہنڈرانڈیکس چند منٹوں میں ہی 2055 پوائنٹس گرگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش کر جانے سے100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدپرآ گیا اور اسٹاک ایکسچینج 4.8فیصد گرگئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں 40 ہزار661 پوائنٹس پر کاروبار جاری تھا کہ مارکیٹ ٹریڈنگ معطل کردی گئی۔
اس حوالے سے ماہر معاشیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم کےاعلانات، مارکیٹ اور معیشت کو 2ہزاروالٹ کا جھٹکا۔
ایک اور ٹوئٹ میں انھوں نے قوم کو 1990 والے پاکستان کی مبارکباد دی۔









