بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مولانا فضل الرحمان کا خیبرپختونخوا میں تبدیلی کی خواہش کا اظہار

 

مولانا فضل الرحمنٰ

پشاور(ممتا زنیوز)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمنٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی اکثریت جعلی ہے، خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی آئے، صوبہ مزید سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

maulana-fazal-ur-rehman
مولانا فضل الرحمان کا خیبرپختونخوا میں تبدیلی کی خواہش کا اظہار

تفصیلات کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمنٰ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دوستوں کی مشاورت سے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلاناچاہتے ہیں، تحریک انصاف اپنا رویہ تبدیل کرے تو ان سے بات ممکن ہو سکتی ہے، خیبرپختونخوا میں تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے آنی چاہیے۔

سربراہ جے یو آئی

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے اختلاف ہے کسی سے دشمنی نہیں ہے، خیبرپختونخوا میں بدامنی، سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، ہم مسلح جتھوں کی رٹ کو تسلیم نہیں کرتے، مسلح جتھے کے اقدامات غیر شرعی اور غیر اسلامی ہیں، عوام ریاست کے کردار سے مطمئن نہیں ہیں۔