اسلام آباد( صغیر چوہدری)زرعی شعبے سے وابستہ ماہر سائنسدان و صدارتی ایوراڈ یافتہ چئیرمین پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل(پی اے آر سی) ڈاکٹر غلام محمد علی کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ۔ایف آئی اے کے شعبہ اینٹی کرپشن سرکل نے چئیرمین ڈاکٹر غلام محمد علی کو گزشتہ روز گرفتار کیا ۔ چئیرمین پی اے آر سی پر آڈٹ اعتراض تھا کہ انہوں نے اپنے ادارے میں ہونے والی بھرتیوں میں مروجہ طریقہ کار کو نظر انداز کیا ہے 164 اسامیوں کو مشتہر کیا گیا تاہم 332 بھرتیاں کی گئیں یہ بھرتیاں اس،دور میں ہوئیں جب طارق بشیر چیمہ وزارت فوڈ سیکیورٹی کے وفاقی وزیر تھے ۔ چئیرمین پی اے آر،سی آڈٹ کی جانب سے عائد اعتراضات دور کردئیے تھے اعر پی اے آر،سی نے یہ موقف اپنایا تھا کہ چونکہ یہ ریسرچ کا ادارہ ہے انہیں کوالیفائیڈ سائنسدان درکار تھے جبکہ چئیرمین کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ تعداد کم یا زیادہ کرسکتا ہے کئونکہ پی اے آر سی ایک خودمختار کونسل ہے ۔ لیکن بعد ازاں یہ معاملہ پبلک اکاونٹس کمیٹی میں اٹھایا گیا اور پی اے سی نے معاملہ مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کو بھجوا دیا ۔ ایف آئی اے نے درج کئے گئے مقدمے میں چئیرمین جی ایم علی سمیت 19 سائنسدانوں اور اعلی افسروں پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے غیر قانونی بھرتیاں کیں اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ امر بھی دلچسپ ہے کہ چئیرمین پی اے آر سی کی گرفتاری عین اسوقت عمل میں لائی گئی جب انکی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری صدر مملکت کے پاس ہے اور آئیندہ چند روز میں توسیع کے قوی امکانات بھی تھے دوسری جانب وزارت فوڈ سیکیورٹی کے وزیر اور چئیرمین کے درمیان کافی عرصے سے سرد جنگ بھی چل رہی تھی اور انہیں عہدے سے ہٹانے کے لئے انکے خلاف مختلف اقدامات سامنے آرہے تھے
اور اس حوالے سے چئیرمین کے خلاف متعدد پٹیشنز بھی دائر ہوئیں تاہم اسلام ہائی کورٹ نے انہیں عہدے پر بحال رکھا ۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کل ہی مقدمہ درج کیا،اور چند گھنٹے بعد ہی چئیرمین اور ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ اخلاق کو گرفتار کرلیا ۔مقدمے میں چئیرمین سمیت پی اے آر سی کے 19 سائنسدان اور اعلی افسر نامزد ہیں ۔واضح رہے کہ چئیرمین کو کام سے روکنے کے لئے گزشتہ ماہ وفاقی وزیر نے چئیرمین آفس کو تالا لگا کر سیل کروایا تھا جسے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ڈی سیل کیا گیا تھا ۔ چئیرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی کو انکی خدمات کے اعتراف میں گزشتہ سال دسمبر میں کورین حکومت نے زراعت کے شعبے میں جدت لانے اور ریسرچ پر سب سے اعلی صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔جبکہ حکومت پاکستان نے انہیں زرعی شعبے میں نمایاں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نوازا تھا ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین کی گرفتاری کے لئے متعلقہ وزارت اور دیگر ذرائع سے ایف آئی اے پر شدید دباو تھا انکی مدت ملازمت 27 جولائی کو ختم ہورہی ہے چئیرمین پی اے آر سی اوورسیز پاکستانی بھی ہیں انہیں آج جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا جائے گا۔
غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام،چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی گرفتار








