بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

55 سال کی عمر میں میٹرک کرنے والا پاکستانی ، ایک مثال بن گیا

 

بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے فیض الحق نے 55 سال کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کیا ہے-
اردونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیض الحق نے کہاکہ پڑھنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی اور وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
فیض الحق تین دہائیوں سے ایک سرکاری سکول میں چپڑاسی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
فیض کاکہناہے کہ گھرکی ذمہ داریوں اور معاشی حالات کی تنگی کے باعث وہ بچپن میں تعلیم حاصل نہیں سکے تھے۔
فیض الحق اپنی اس کامیابی کاکریڈٹ اپنے اساتذہ کودیتے ہیں جنہوں نے محنت اور لگن سے انہیں پڑھایا