بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اہم سیاسی رہنما کا واٹس ایپ ہیک، لوگوں کو پیسے مانگنے کے پیغامات بھیجے جانے لگے

جمعیت علماء اسلام(ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا وٹس ایپ ہوگیا جس سے لوگوں کو پیسے مانگنے کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق لوگوں کو جے یو آئی(ایف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کے نمبر سے پیسے مانگنے کے پیغامات موصول ہوئے جس کے بعد معلوم ہوا کہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا ہے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ میرا نمبر ہیک ہوچکا ہے جس سے لوگوں کو مختلف قسم کے میسجز کیے جارہے ہیں۔

واٹس ایپ ہیکنگ کے واقعات میں تیزی

واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں کہ جب پاکستان میں کسی صارف کا واٹس ایپ یا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہوا ہو۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو جانے کی دھوکہ دہی کے حوالے سے خبردار کرچکاہے۔ ایف آئی اے کے مطابق واٹس ایپ ہیکنگ کے واقعات میں حالیہ عرصے کے دوران تیزی آئی ہے لہذا صارفین کو تصدیقی کوڈز (او ٹی پی) شیئر کرنے میں احتیاط برتنے کی تلقین کی گئی ہے۔

ایسے واقعات میں جعلساز نہ صرف آپ کے دوستوں کو میسیج کر کے رقوم کا مطالبہ کرتے ہیں بلکہ آپ کے دیگر اکاؤنٹس تک بھی رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔