اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پٹرول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ 30 جون 2022 سے ہوگا، ریگولیٹری ڈیوٹی ان کارگوز پر نہیں عائد ہوگی جن کی ایل سی کھل چکی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جس پٹرول پر 10 فیصد کسٹمز ڈیوٹی ہے اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی سے چین سے کسٹمز فری درآمدت پر بھی ٹیکس وصول ہوسکے گا۔









