اسلام آباد: پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی صدارت میں ہوا جس میں وزارت منصوبہ بندی و ترقی سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔فائنل گرانٹ سے 39 ارب زیادہ رقم خرچ کرنے سے متعلق معاملہ پر تسلی بخش جواب نہ آسکا ۔ریاض فتیانہ نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی بالکل فیل ہوگئی ہے، منسٹری کو ہی بند کردینا چاہئے، اس کا نام تبدیل کردیں۔دیگرارکان نے کہا کہنہ ان کی شارٹ ٹرم پلاننگ ہے نہ لانگ ٹرم پلاننگ ہے۔ثنا اللہ مستی خیل نے کہا کہ وزارتوں میں سب کچھ بلکہآوے کا آوا بگڑا ہوا ہے، شازیہ مری نے کہا کہ فنڈزلیپس ہونا افسوسناک ۔یہ اہم ڈیپارٹمنٹ ہے، اس کا تو مذاق ہی بن چکا ہے۔ایک آڈٹ اعتراض میں بتایا گیا کہعیدالاضحیٰ والے وزارتوں سے فنڈزجاری ہوگئے۔کمیٹی نے معاملے کی انکوائری کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔گرانٹ کی رقم سے 22 کروڑ سے زائد رقم لیپس ہونے کا معاملہ بھی زیرِ غور آیا *کمیٹی نے سیکرٹری پلاننگ کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہارکیا ہے چئیرمین جنیداکبرخان نے کہا کہآپ نے کہا وزیراعظم نہیں آئے اور ایونٹ نہیں ہوا اس وجہ سے پیسے لیپس ہوئے، جبکہ قرضہ لینے پر زور ہے اور رقم سرینڈر کر رہے ہیں،*آپ تیاری کر کے آیا کریں، اپنے اسٹاف سے بریفنگ لیا کریں،*سیکرٹری صاحب مجھے افسوس ہو رہا ہے آپ تیاری کے ساتھ نہیں آئے، پاکستان بیورو اسٹیٹسٹکس کی جانب سے نادرا سے خریدی گئیں219 ٹیبلٹ ڈیوائسز لاپتہ ہونے سے متعلق انکشافات بھی ہوئے ہیںآڈٹ رپورٹ کے مطابق نادرا سے خریدے گئے ایک لاکھ 26 ہزار میں سے 219 سیمی رگڈ ٹیبلٹ لاپتہ پائے گئے تھے ، 24 کے علاؤہ باقی تمام ٹیبلٹ واپس حاصل کر لئے گئے، کمیٹی نے سیکرٹری کی جانب سے 24 ٹیبلٹس کا معاملہ رائٹ آف کرنے بارے بتایا۔ریاض فتیانہ نے کہا کہ وزارتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک لاکھ گدھے بڑھ گئے ہیں،انہوں نے کون سا طریقہ اختیار کیا کہ وہ ایک لاکھ سے نہ زیادہ ہوئے نہ کم ہوئے، ان ریمارکس پر محرک سمیت ارکان کے چہرے کھل اٹھے۔ثنا اللہ مستی خیل نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو تنخواہوں کے معاملات پر بدنام کیا جاتا ہے ۔بھاری تنخواہیں تو بیوروکریٹس کی ہیں،ارکان پارلیمنٹ،جرنیلوں، 22 گریڈ کے آفیسرز اور ججز کی تنخواہوں کے پیکج کی تفصیلات منگوائیں،ہمیشہ کیلئے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے، لاجز، بجلی ہر چیز کا بل ہم خود دیتے ہیں، افسران کو سب کچھ مفت۔چیئرمین صاحب آپ نے ڈائریکشن نہیں دی، آپ بھی ڈرتے ہیں؟ جنیداکبرخان نے کہا کہ میں نے توشہ خانہ کا ریکارڈ منگوایا تو صرف سیاستدانوں کا آیا، سی پیک سپورٹ پراجیکٹ کے مقاصد حاصل نہ ہونے سے پیسے کا ضیاع ہوگیا۔آڈٹ اعتراض کا تفصیلی جواب نہ ملنے پر اظہار برہمی کیا گیا ہے۔سی پیک اتھارٹی کا اسٹاف نہیں تھا، سیکرٹری پلاننگ کے مطابق اتھارٹیوہ غیر فعال ہوچکی ہے،اتھارٹی موجود نہیں ہے،اتھارٹی کے چند مہینے کے لئے چیئرمین آئے تھے ،افنان اللہ نے کہا کہکیا یہ درست ہے کہ سی پیک اتھارٹی پر جو پیسہ اور وقت لگا وہ ضائع ہوا؟ حکام نے کہا کہیہ اتھارٹی بنانا حکومت کا فیصلہ تھا، پلاننگ منسٹری کا نہیں تھا، پاکستان لاجسٹک سیل کی جانب سے خلاف ضابطہ طور پہ اسٹیل کی خریداری سے متعلق آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔کمیٹی نے معاملہ دوبارہ ڈی اے سی کے سپرد کردیا۔ بھارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کے منصوبے سے متعلق آڈٹ اعتراضات کے دوران چیئرمین پی اے سی نے کہا کہاس منصوبے کا ٹینڈر بھی نہیں دیا گیا،منصوبہ 90 دن میں بھی مکمل نہیں ہوا تو اوپن ٹینڈر کر لیتے،کمیٹی نے سی ڈی اے کو کہا تھا مزید ان کو ادائیگی نہیں کرنی،چیئرمین صاحب نے کہا تھا ہم نے مزید ادائیگی نہیں کرنی، جنید اکبر خان نے مزید کہا کہیہ آڈٹ پیرا سی ڈی اے کی طرف سے بھی آیا تھا کہ پیپرا رولز کی خلاف ورزی ہوئی، معاہدے پر این ایل سی پورا نہیں اترا، 90 دن کی کمٹمنٹ تھی وہ پوری نہیں ہوئی،خواجہ شیراز نے کہا کہابھی تک یہ پل مکمل ورکنگ کنڈیشن میں نہیں ہے، خواجہیہ ناقص انجینئرنگ کا شاہکار ہے، ہر بارش میں کوئی نہ کوئی رولا پڑ جاتا ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ تجویز آئی تھی کہ اس کو نیب یا ایف آئی اے میں بھیجتے ہیں،کمیٹی نے معاملہ ذیلی کمیٹی کے سپرد کردیا۔
ارکان پارلیمنٹ اوراعلیٰ بیورکریٹس کی بھاری تنخواہوں کاریکارڈطلب








