بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی پی ٹی آئی کے بیٹے تحریک چلانے نہیں اپنے والد سے ملنے آرہے ہیں، علی ظفر

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹے تحریک چلانے نہیں اپنے والد سے ملنے آرہے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ( عمران خان ) کے بیٹے تحریک چلانے نہیں اپنے والد سے ملنے آ رہے ہیں۔
بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ تحریک چلانا سیاسی قیادت کا کام ہے، بانی کے بیٹے اگر چاہیں تو تحریک میں شامل ہو سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ( علی امین گنڈاپور کی جانب سے دیے گئے) 90روز کے الٹی میٹم سے کنفیوژن پیدا ہوا۔
واضح رہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے چند روز قبل کہا تھا کہ عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم نے کہا ہے کہ وہ پاکستان آئیں گے اور تحریک کا حصہ بنیں گے، پہلے وہ امریکا جارہے ہیں وہاں وہ انسانی حقوق کے اداروں کو بتائیں گے کہ ان کے والد کے ساتھ کیا ظلم ہو رہا ہے۔