کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرولنگ کی زد میں آئیں منال خان کو سوشل میڈیا صارفین کے بعد ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے ٹرول کردیا۔حال ہی میں منال خان نے امریکی ماڈل و معروف کاروباری خاتون کائلی جینر کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ لے کر اسے اپنی انسٹا اسٹوری پر لگا لیا تھا۔
کائلی جینر کی جانب سے انسٹاگرام پر لگائی گئی مختلف پھلوں سے سجی رنگ برنگی تھالی کو منال خان کا کاپی کرنا ہی تھا کہ سوشل میڈیا سمیت ٹوئٹر پر بھی منال خان پر تنقیدی پوسٹس کا سیلاب آ گیا تھا۔تاہم اب آمنہ الیاس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انگور، فالسوں، خوبانی، کیلوں اور آڑو کی تصویر شیئر کی۔آمنہ الیاس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں تصویر شیئر کرتے ہوئے منال خان کو ٹیگ کیا۔
اداکارہ نے منال خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میرا پلیٹر بھی پوسٹ کرو اور اس کے ساتھ ہی اظہارِ محبت والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز منال خان کی اس حرکت پر ان کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ میں شامل رہا۔









