بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فہد مصطفی کا ڈائیلاگ ٹک ٹاک پر چھا گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) فلم و ٹی وی کے معروف اداکار فہد مصطفی کی آنے والی فلم قائد اعظم زندہ باد کا ایک ڈائیلاگ ٹک ٹاک پر چھا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فہد مصطفی اور ماہرہ خان کی فلم کے ڈائیلاگ نے ٹک ٹاکرز کو ویڈیوز بنانے کے لیے ایک نیا مواد فراہم کردیا۔یہ ڈائیلاگ ٹک ٹاک پر اتنا وائرل ہوا ہے کہ لوگ اس کے جنون میں مبتلا ہوگئے ہیں۔اس ڈائیلاگ میں فہد مصطفی کہتے ہیں جانتے ہو نوٹوں پر قائدِ اعظم کی تصویر کیوں ہے؟ تاکہ وہ ہم پر نظر رکھ سکیں اور جب بھی ہم کوئی غلط کام کریں تو وہ ہمیں دیکھ رہے ہوں۔فہد مصطفی کے اس ڈائیلاگ پر ٹک ٹاکرز نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں وڈیوز بنا ڈالیں۔