آواران ضلع میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جہاں بھارتی پراکسی گروپ “فتنہ الہندوستان” سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارت کے حمایت یافتہ تین دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔
تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید ربنواز طارق (عمر: 34 سال، سکونت: ضلع مظفرآباد)، جو اپنے دستے کی قیادت فرنٹ سے کر رہے تھے، بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔
علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سرچ اور سیناٹائزیشن کا عمل جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، اور ہمارے بہادر سپوتوں کی یہ قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔








