بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کے بعد فلڈ وارننگ جاری

اسلام آباد(صغیر چوہدری )گزشتہ 15 گھنٹوں سے جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کے بعد فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے
ایم ڈی واسا اور محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں مجموعی طور 230 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
مسلسل بارش کے باعث نشیبی علاقے اس وقت زیر آب ہیں
واسا راولپنڈی نے بھی ہائی الرٹ جاری کردیا ہے نالہ لئی گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 19 فٹ سے زائد پہنچ گئی ہے جہاں خطرے کے سائرن بجائے جارہے ہیں دریائے سواں میں سوہان پل پر پانی کی سطح ڈیڈ لئول تک پہنچ چکی ہے جس سے مقنامی آبادیوں کو شدید خطرہ ہے ۔ایم ڈی واسا محمد سلیم افضل کا کہنا ہے کہ رین ایمرجنسی نافذ۔ عملہ و ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں تعینات ہے۔
نالہ لئی میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے۔ کٹاریاں کے مقام پر 20 فٹ تک پانی پہنچ چکا ہے
نشیبی علاقوں کے مکینوں سے اپیل ہے کہ گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ نالہ لئی اور نالوں کے قریب نہ جائیں۔ نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے اضافی ہیوی مشینری لگائی گئی ہے۔ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ
وزیر برائے ہاوسنگ بلال یاسین اور سیکرٹری ہاوسنگ نورالامین مینگل کا ایم ڈی واسا سے مسلسل رابطے میں ہیں نکاسی آب وریسکیو کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
ایم ڈی واسا نکاسی آب آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔