اسلام آباد( صغیر چوہدری )زرعی شعبے کے ماہر و صدارتی ایوارڈ یافتہ سائنس دان و چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی کو مقامی عدالت نے مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ چیئرمین پی اے آر سی پر بھرتیوں میں مروجہ طریقہ کار نظر انداز کرنے پر آڈٹ نے اعتراض عائد کیا تھا بعد ازاں پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی ) نے شہباز دلبر نامی شخص کی درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے پہلے ہی اجلاس میں معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کردیا اور پھر ایف آئی آئی کے شعبہ اینٹی کرائم سرکل نے کچھ عرصے بعد چئیرمین جی ایم علی سمیت پی اے آر سی کے 19 سائنس دانوں اور اعلی افسروں کے خلاف فراڈ۔جعل سازی۔دھوکہ دہی اور انسداد رشوت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی چئیرمین ڈاکٹر جی ایم علی اور ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ ملک اخلاق کو گرفتار کرلیا ذرائع کے مطابق چئیرمین کو ایف آئی اے کی ٹیم نے عبوری رپورٹ پر دستخط کرنے کے بہانے چھٹی کے روز کسی مارکیٹ بلایا لیکن جونہی وہ اپنی سرکاری رہائش گاہ سے متعلقہ مقام کے لئے روانہ ہوئے تو ایف آئی اے نے انہیں راستے میں ہی دھر لیا۔ آج عدالت میں جب انہیں دوبارہ پیش کیا گیا تو ایف آئی اے کیجانب سے دونوں افسروں کے مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 1 دن کی توسیع کردیسابق صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ریاست علی آزاد چیئرمین جی ایم علی کیجانب سے عدالت میں پیش ہوئے ایڈووکیٹ ریاست علی آزاد نے عدالت کو بتایا کہ تمام بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی گئی تھیں اور باقاعدہ انہیں مشتہر بھی کیا گیا تھا انہوں نے تمام بھرتیاں میریٹ پر کیں ایف آئی اے نے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی اور فورجری کی لیکن ایف آئی اے کے پاس کوئی ثبوت نہیں صرف ایک آڈٹ اعتراض کا جواز بنا کر جھوٹا مقدمہ درج کیا جس سے ایک سائنسدان اور چئیرمین کی ساکھ متاثر ہوئی ہے اگر ایف آئی اے کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کرئے جبکہ پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ چیرمین پی اے آر سی کو غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، چیرمین پی اے آر سی نے 164 منظور شدہ آسامیوں پر 332 افراد غیر قانونی طریقہ سے بھرتی کیا۔مزید شواہد اور تفتیش کیلئے ریمانڈ چاہیے۔ عدالت نے مختصر دلائل سننے کے بعددونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ د مزید ایک روز کی توسیع کرتے ہوئے 18 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ چئیرمین ڈاکٹر جی ایم علی کو کورین حکومت نے گزشتہ سال سب سے اعلی صدارتی ایوارڈ سے نواز گیا اور کورین صدر نے انہیں خود ایوارڈ سے نوازا۔ جبکہ رواں سال مارچ صدر مملکت نے ڈاکٹر جی ایم علی کوزرعی شعبے میں نمایاں خدمات پر تمغہ امتیازسے نوازاگیاتھا۔
چیئرمین پی اے آر سی غلام محمد علی مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے








