بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہاہے کہ اگرمشعال یوسف زئی کوسینیٹ کاٹکٹ دینے کے حوالےسے پارٹی کی کوئی بھی مجبوری ہے اوپر سے کوئی حکم آیا یا اندر جیل میں جا کر عمران خان کو جھوٹ سنایا گیا ہے تو آپ کی مرضی لیکن میری بہن بشریٰ عمران کا نام لگا کر نہ دیں۔ سوشل میڈیاپراپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ میں مشعال کو بالکل واضع پیغام پہنچا چکی ہوں کہ بشریٰ بی بی نے اس کی ٹکٹ کی کوئی بات کبھی نہیں کی۔ واضح رہے کہ مشعال یوسف زئی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکی معاون خصوصی تھی جنہیں عہدے سے ہٹادیاگیاتھا،پی ٹی آئی رہنماؤں کادعویٰ ہےکہ مشعال یوسف زئی کو بشریٰ بی بی کی سفارش پر ٹکٹ جاری کیاگیاہے۔
اگر پارٹی کی کوئ بھی مجبوری ہے @AkMashal کو سینٹ کا ٹکٹ دینے کی، اوپر سے کوئ حکم آیا ، یا اندر جیل میں جا کر کوئ جھوٹ سنایا گیا ہے خان صاحب کو، تو آپ کی مرضی۔ لیکن میری بہن بشریٰ عمران کا نام لگا کر نا دیں۔ میں @salmanAraja کو بلکل واضع پیغام پہنچا چکی ہوں کہ بی بی نے اس کی ٹکٹ…
— Maryam Riaz Wattoo (@soulful7867) July 18, 2025








