اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو فوڈ پوائزننگ کے باعث علیل ہوگئے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق 75 سالہ نیتن یاہو کی طبیعت گزشتہ رات خراب ہوئی، جس پر انہیں فوری طور پر طبی معائنے کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق نیتن یاہو کو آنتوں کی سوزش اور جسم میں پانی کی کمی کا سامنا ہے۔
وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر نیتن یاہو آئندہ تین دن مکمل آرام کریں گے اور اس دوران سرکاری امور اپنے گھر سے انجام دیں گے۔









