امریکہ کی کمپنی ایسٹرونومر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈی بائرن کو ایک میوزک کنسرٹ میں کمپنی کی ہیڈ آف ایچ آر کرسٹین کیبوٹ کے ساتھ بغل گیر ہونے کی ویڈیو وائرل ہونے پر مستعفی ہونا پڑ گیا۔
ایسٹرونومر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اینڈی بائرن نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا جسے بورڈ کی جانب سے منظور کرلیا گیا۔
گزشتہ دونوں کنسرٹ میں راز فاش ہونے پر اینڈی بائرن کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا تھا اور کیس کی اندرونی تحقیقات شروع کردی گئی تھیں۔
کنسرٹ کے دوران جب کیمرے نے فینز کو دکھایا تو سی ای او اینڈی بائرن اور کمپنی کی ایچ آر ہیڈ کرسٹین کیبوٹ ایک دوسرے سے بغل گیر پائے گئے۔
کیمرہ دیکھتے ہی یہ جوڑا بوکھلا کر نظریں چرانے لگا، اینڈی بائرن نیچے بیٹھ گئے اور کرسٹین کیبوٹ نے منہ دوسری جانب موڑ لیا لیکن دونوں کی چھپنے کی کوشش ناکام رہی۔









