بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جرمنی نے غیر ملکیوں کیلئے فری لانس ویزا سکیم متعارف کرادی

دنیا کے بیشتر ممالک فری لانسرز اور آن لائن کام کرنیوالے غیر ملکیوں کیلئے فری لانس ویزا اسکیموں کا اعلان کرتے ہیں جس کے لئے کچھ قواعد و ضوابط اور شرائط لاگو ہیں۔
اس سلسلے میں جرمنی کا نیا فری لانس ویزا بھی متعارف کردیا گیا ، یہ ویزا کیا ہے، اسے کیسے حاصل کیا جاتا ہے اور اس سے کیا فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں؟
نجی ٹی وی کے مطابق اگر آپ یورپ کے کسی خوبصورت، تاریخی اور ترقی یافتہ ملک میں فری لانس کام کرنا چاہتے ہیں، تو جرمنی کا نیا ’’فری لانس ویزا‘‘آپ کے لئے سنہری موقع ہو سکتا ہے۔
یہ ویزا خاص طور پر اُن افراد کے لئے ہے جو یورپی یونین کے رکن نہیں ہیں، یعنی بھارتی، پاکستانی اور دیگر غیر یورپی ممالک کے شہری بھی اس کے اہل ہو سکتے ہیں۔
ابتدائی طور پر یہ ویزا ایک سال کے لئے دیا جاتا ہے، اگر درخواست گزار مقررہ شرائط اور قوانین پر پورا اترتے رہیں تو اس ویزے کی مدت3 سال تک بڑھائی بھی جا سکتی ہے۔
مسلسل 5 سال جرمنی میں رہائش کے بعد زبان پر عبور اور مالی طور پر مستحکم ہونے کا ثبوت ظاہر کرنے پر آپ مستقل رہائش کے لئے بھی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
جرمن انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 18 کے مطابق مندرجہ ذیل پیشوں سے تعلق رکھنے والے افراد فری لانس ویزا کے لئے اہل قرار پاتے ہیں۔
ان افراد میں سائنسدان، فنکار، استاد یا تعلیمی کارکن، ڈاکٹر، دانتوں کے ڈاکٹر، ویٹرنری ڈاکٹر، وکیل، نوٹری، پٹنٹ ایجنٹ، انجینئر، آرکیٹیکٹ، سرویئر، کیمیا دان، اکاؤنٹنٹ، ٹیکس کنسلٹنٹ، صحافی، مترجم، فوٹو جرنلسٹ، پائلٹ، معالج، تھراپسٹ اور دیگر آزاد (سیلف ایمپلائڈ ) پیشہ ور افراد شامل ہیں۔
فری لانس ویزا کے لئے آپ کو مذکورہ دستاویزات تیار رکھنی ہوں گی ،اس حوالے سے سب سے پہلے کارآمد پاسپورٹ ( جو 10 سال سے کم پرانا ہو، کم از کم دو خالی صفحات کے ساتھ)
ویزا درخواست فارم ( ریذیڈنس ایکٹ کے مطابق پر کیا گیا اور دستخط شدہ) رابطہ اور قانونی نمائندگی کی تفصیل۔ کام کی مکمل تفصیل (آپ کیا کام کریں گے، کس کے لیے کریں گے، کنٹریکٹ یا لیٹر آف انٹینٹ)
آمدنی کی منصوبہ بندی اور سرمایہ کی تفصیل، سی وی، مصدقہ تعلیمی اسناد (یونیورسٹی ڈگری، تجربے کی تصدیق، ریفرنس لیٹر وغیرہ)

جرمنی یا یورپ میں کاروباری روابط (مثلاً کلائنٹس، کرایہ نامہ، اگر مکان لے چکے ہیں) کم از کم ایک سال کی مالی کفالت کا ثبوت: صحت کا بیمہ، اگر عمر 45 سال سے زائد ہے تو ریٹائرمنٹ کے لیے مالی تحفظ کا ثبوت (مثلاً پینشن، اثاثے وغیرہ )
حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر:ویزا فیس جو 75 یورو (تقریباً 2 ہزار 800 پاکستانی روپے کے برابر) جمع کرانا ہوں گے۔
نیشنل ڈی ویزا فارم مکمل کریں: اپنے ملک میں جرمن سفارت خانے یا قونصل خانے سے اپائنٹمنٹ لیں۔ تمام دستاویزات مکمل کرکے اپائنٹمنٹ کے دن جمع کروائیں۔ بائیومیٹرک ڈیٹا بھی دیا جائے گا۔
پہلے آپ کو ایک عارضی ویزا (3 سے 6 ماہ) کا اجراء کیا جائے گا۔ جرمنی پہنچنے کے بعد 2 ہفتوں کے اندر اپنا پتہ رجسٹر کروائیں، اس کے بعد امیگریشن آفس جا کر مستقل فری لانس رہائش کا پرمٹ لیں۔