بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈیرہ اسماعیل خان، فورسزکے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک 

 ڈیرہ اسماعیل خان/راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سکیورٹی فورسزکے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمدہوا۔ آئی ایس پی آرکےمطابق مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسزکے خلاف دہشت گردی کے کارروائیوں میں ملوث تھے ۔